کرائمز
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کسان جاں بحق
سوات(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے عالم گنج میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی کسان کو قتل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ چارباغ اکبر حسین کے مطابق مقامی کسان نصیب خان عرف قوی ولد محمدی اپنی کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازخیلہ اسپتال منتقل کر دیا جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔