کرائمز

60 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکوہلاک

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکو مظفر عرف ظفری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ڈی ایس پی او سی یو کاہنہ سید حسین حیدر ،محمد اظہر سب انسپکٹر پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے شمع کالونی کماہان علاقہ تھانہ نشتر کالونی لے جارہی تھی،جیسے ہی پولیس پارٹی شمع کالونی پہنچی ،3کس نامعلوم ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو مظفر عرف ظفری کالی شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ،ہلاک ملزم پولیس مقابلہ ،ڈکیتی، رابری،نقب زنی جیسی 60 سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا ،ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کاہنہ سید حسین حیدر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button