علاقائی خبریں
عبدالعزیز کاگورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن ملتان کا وزٹ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان، عبدالعزیز خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن ملتان کا وزٹ کیا اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن ملتان، میڈم حمیرا ہاشمی سے ملاقات کے دوران مختلف سرکاری امور پر تبادلہ خیال کیا.تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان کا کہنا تھا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کا ایک ایسا بہترین محکمہ ہے. یہ شعبہ معذور بچوں خاص طور پر سماعت سے مرحوم بصارت سے مرحوم، ذہنی معذور اور جسمانی طور پر معذور کی خصوصی تعلیم کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اس موقع پر محمد نبیل خان پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن بھی موجود تھے