کرائمز

عید ایام میں 1204افراد کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل کیا گیا

شورکوٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عید ایام کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی بھرپور خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے ریسکیو 1122 کے جوانوں نے عیدالاضحی کے چاروں ایام میں 4948 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمر جنسی 1194 رونگ 01 معلوماتی 512,جبکہ 3241 دیگر کالیں شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 نے جن 1194 ایمر جنسی کالرز پر ریسپونڈ کیا ان میں 164 روڈ ایکسیڈنٹ ، 926 میڈیکل ایمر جنسی 757 افراد کو موقع پرابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ 04 آگ لگنے کے واقعات 26 کرائم کالز،،01بلڈنگ منہدم ہونے کی ایمرجنسی اور 73 متفرق واقعات شامل تھے۔ ، ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمر جنسی کال کی ایوریج 298 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 8.84 منٹس رہی 1204 لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا گیا اور 20 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button