رانا عتیق انور ایم این اے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
نارنگ منڈی(عبدالرزاق ملک سے)
ایم این اے رانا احمد عتیق انور کی جانب سے اچانک میونسپل کمیٹی نارنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ بجلی ،گیس،پانی انکروچمنٹ ، کوڑا کرکٹ چکن مٹن اور بیف گورنمنٹ ریٹ لسٹ کے مطابق نہ ملنے کی شکایات ۔مسلم لیگی رہنماء موجود ۔بروقت اطلاع نہ ہونے کی وجہ عوامی نمائندگی نہ ہونے کے برابر۔
ایم این اے رانا احمد عتیق انور کی طرف سے میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی میں لگائی گئی کھلی کچہری کی بروقت اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے عوامی نمائندگی نہ ہونےکے برابر۔بجلی ،گیس ،انکروچمنٹ،کوڑا کرکٹ کو جمع کر کے آگ لگانے اور گوشت میں چکن ،مٹن اور بیف گورنمنٹ ریٹ لسٹ کے مطابق نہ ملنے پر عوامی شکایات ۔ ایم این اے رانا احمد عتیق انور نے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ 15 اکتوبر سے نارنگ کا کوڑا کرکٹ اٹھانے کا شعبہ نجی کمپنی کے سپردِ کر دیا جائے گا ۔بہت جلد گیس پریشر بہتر ہونے کی نوید سنائی ۔رانا احمد عتیق نے ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور عوامی نمائندہ عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کروں گا ۔ انشاءاللہ مسلم لیگ ن بہت جلد مصنوعی مہنگائی پر قابو پا لے گی اور عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائےگا۔