کرائمز

عدالت نے نامزد ملزم کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)تھانہ چک امرو میں درج قتل کے مقدمہ میں عدالت نے نامزد ملزم کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چک امرو میں درج مقدمہ نمبر 39/20 بجرم 302 کے اہم مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خان محمود کی عدالت میں ہوئی۔ مقدمہ میں نامزد ملزم ہمایوں کے خلاف قتل کا الزام عائد تھا۔
دوران سماعت ملزم کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری انوار عارف ایڈووکیٹ نے بطور ڈیفنس کونسل پیش ہو کر مؤقف اختیار کیا اور تفصیلی قانونی دلائل عدالت کے سامنے رکھے۔ انہوں نے شواہد اور گواہیوں میں موجود تضادات کو اجاگر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے نامزد ملزم ہمایوں کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے کے بعد ملزم کے اہل خانہ اور وکلاء کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ قانونی حلقوں میں فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری انوار عارف ایڈووکیٹ شکرگڑھ بار کے سینئر قانون دان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button