کرائمز

الیکٹرک کاپر وائر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ریلویز پولیس مغلپورہ ڈویژن نے بڑی کارروائی کر کے ڈی ایس آفس مغلپورہ سے الیکٹرک کاپر وائر چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان شاہد اور کامران چند روز قبل ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس مغلپورہ سے ریلوے کی قیمتی تار چوری کرکے فرار ہوگئے تھے، تار کٹ جانے سے ڈی ایس آفس کی بجلی کا نظام منقطع ہوگیا تھا،ایس ایچ او مغلپورہ ورکشاپس لیاقت علی اور ٹیم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو 2 روز بعد گرفتار کرلیا۔ملزمان کی نشاندہی پر زوہیب احمد کباڑئیے کو بھی گرفتار کرکے چوری شدہ 200 میٹر قیمتی تار برآمد کر لی گئی۔تفتیش کے دوران ملزمان شاہد اور کامران سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی ریلویز کی ہدایت پر ریلوے کو زیرو تھیفٹ اقدام کے تحت چوری سے پاک بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button