کرائمز
ڈکیتی مزاحمت ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کچی پل کے مقام پر موٹر سائیکل چھینے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانے کی حدود بیدار کچی پل کے مقام پر مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھینے کے دوران مذاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے محمد اسلم مری کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد مزیذ علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔