12ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد
اوتھل (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پاکستان کوسٹ گارڈ کے گڈانی میں بہت بڑی کاروائی ، 12 ہزار کے قریب غیر ملکی اعلیٰ کوالٹی کی شراب کی بوتلیں برآمد، منشیات خصوصاً شراب جیسی لعنت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ معاشرے کو تباہ کرنے والا زہر ہے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔پاکستان کوسٹ گارڈز، تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گڈانی کے ساحلی علاقے عبداللہ ڈگارزئی گوٹھ کے قریب بڑی کاروائی کرتے ہوئے 12 ہزار کے قریب اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلی جو کہ لانچوں سے اتار کر کمال مہارت سے زمین میں چھپائی گئیں تھی۔پاکستان کوسٹ گارڈز ون بٹالین نے واضح پیغام دیا ہے کہ منشیات، خصوصاً شراب، ایک خطرناک سماجی ناسور ہے جس کی کسی بھی صورت میں اسمگلنگ یا ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس مشن میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی۔