پولیس نے اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے
مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے، بیوی نے آشنا اور اسکے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر عمران کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزمان رخشندہ،عبدالمعیز اور ذیشان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر مظفر علی معہ سب انسپکٹر ذیشان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کیا۔مقتول عمران کی بیوی رخشندہ کے ملزم عبدالمعیز سے تعلقات تھے جس کی بناء پرملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک ماہ قبل مقتول عمران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزمان تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مقدمہ 1335/25 بجرم 302/34 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھے۔تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔