کرائمز
قتل مقدمات کے 200 سے زائد ملزمان گرفتار
مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام )فیصل آباد پولیس نے رواں سال قتل مقدمات میں نامزد و ملوث 200 سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر رواں سال میں قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں پولیس نیٹیکنیکل وسائل،ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے 200 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھے۔ روپوش ملزمان کیخلاف گرفتار ی کیلئیمعزز عدالتوں سے اشتہارات جاری کروائے گئے ہیں۔قتل جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ملزمان کے خلاف جلد از جلد چالان مرتب کر کے عدالتوں میں جمع کروائے جارہے ہیں تاکہ ملزمان کو حقائق پر مبنی سزا مل سکے۔