کرائمز

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے پتھر کے وار کر کے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور(آئی این پی )قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر شوہر نے پتھر کے وار کر کے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ریسکیو 1122کے مطابق قتل کا واقعہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ گیٹ نمبر 5 میں پیش آیا جہاںشوہر نے گھریلو جھگڑے پر پتھر کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button