کرائمز

تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے سات افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پیرودھائی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار افراد سے داؤ پر لگی رقم 41 ہزار روپے،6 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 07 افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 41 ہزار روپے،6 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔دریں اثناء تھانہ صدر واہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے 780 گرام چرس برآمد کی ادھر کہوٹہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے 520 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے 28 لیٹر شراب برآمد کی، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کرکے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کے ناسور کے خاتمے تک ڈائون جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button