کرائمز
موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
قصور ( حاجی عبدالرشید سے ) تھانہ اے ڈویژن پولیس کی ایس ایچ او آصف جاوید خاں کی سربراہی میں کاروائی ، موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصور آصف جاوید خاں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے گئے کریک ڈائون کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرواتے ہوئے شہر میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایکٹو گینگ کے سرغنہ عدیل کو ساتھی احسان سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 6موٹر سائیکلیں اور نقدی رقم برآمد کرلی۔ ملزمان نے دوران تفتیش 8موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔