کرائمز

شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

شکارپور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے مدیجی میں دو مخالف گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کے باعث ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ممکنہ طور پر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button