لاہور،خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق بادامی باغ پھاٹک نمبر 3کے قریب 45سالہ خاتون نے گزشتہ رات ٹرین تلے آکر خودکشی کی، 45سالہ صائمہ کنول نے نامعلوم وجوہات پر ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔جنوبی چھائونی ، بھٹہ چوک باغ رحمت قبرستان سے 18سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ،متوفی کی شناخت 18سالہ حسین عرف حسینی کے نام سے ہوئی، ہنجروال ، بوئے شاہ دربار کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،چوہنگ ، ٹھوکر چوک کے قریب 55سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، کوٹ لکھپت ، گجر کالونی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی تاہم بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔