کرائمز
بجلی چوروں کی شامت ، متعدد گرفتار لاکھوں کی ریکوری کی گئی
لاہور / مانگا منڈی (آئی این پی )مانگامنڈی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف ایس ڈی او واپڈہ کا ریجرز کے ہمراہ گرینڈ اپریشن جاری،اپریشن مانگامنڈی کے ہتھاڑ کے مختلف علاقوں سمیت کماس گاوں،جھگیا چمبراں،نولا والی جھلار،اور بحریہ ٹاون میں بھی کارروائیاں کیں،کنڈے لگا کر ڈائریکٹ سپلائی چلانے چار افراد کو موقع گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے،نادہنگان کےمیٹر بھی کاٹے گئے ان کارروائیوں کے دوران نادہندگان سے 30 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری بھی جمع کروائے گئی،بجلی چور اور نادہندگان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں،جب تک ایک بھی بجلی چور یا نا دہندگان باقی ہے کارروائیاں جاری رہیں گی:ایس ڈی او مانگا