کرائمز

پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور آتش بازی میں ملوث تینملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (26 جون 2025ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور آتش بازی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کےاحکامات جاری کررکھے ہیں۔انہی احکامات کی روشنی میں ایس پی سٹی شاہدرشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹرعمران نسیم بٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور آتش بازی میں ملوث تین کس ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے نوسونوے مختلف رنگوں کی پتنگیں ،باون ڈورکی گوٹیں ،پینسٹھ پٹاخوں کی ڈبیاں اورپتنگ سازی کادیگر سامان برآمد کرلیا ۔گرفتارکیے گئے ملزمان میں ارشد فاروق،عامر اورجمشید شامل ہیں۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بیرونی اضلاع سے پتنگیں اور ڈوریں منگوا کر گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے ۔ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عمران نسیم بٹ اور ان کی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button