کرائمز
دو روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں 58روپے کلو اضافہ ہوا
لاہور(آئی این پی )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 38روپے اضافے سے 533روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت26روپے اضافے سے368روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 251روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طور پر 58روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔