کرائمز
واپڈا کی لاپرواٸی / جھولتی تاروں نے معصوم زندگی نگل لی
لڈن(گلزاراحمدسیال ے )لڈن واپڈا کی لاپرواٸی کی وجہ سے جھولتی تاروں نے معصوم زندگی نگل لی!لڈن کے وسط میں بجلی کے بدترین نظام نے ایک اور قیمتی جان لے لی —پیپسی والی گلی کا نوجوان محمد بلال ولد غلام عباس قوم لنگاہ چھت پر کھیل رہا تھا کہ بارش کے باعث جھولتی تاریں چھت سے ٹکرا گئیں۔گیارہ سو واٹ کرنٹ نے لمحوں میں زندگی کا چراغ گل کر دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو پرانی جھولتی تاروں اور بوسیدہ کھمبوں کے بارے میں شکایات کی گئیں، مگر کسی نے کان نہ دھرے۔
بلال کی موت ایک افسوسناک حادثہ نہیں، یہ واپڈا اپریشن والوں کی غفلت کا جنازہ ہے۔