کرائمز

مردہ قرار دے کر تدفین کردینے والا شخص زندہ گھر واپس پہنچ گیا

میاں چنوں ( چوہدری اشعر نعمان ) ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر تدفین کردینے والا شخص زندہ گھر واپس پہنچ گیا،وزیر نامی شخص کی نعش ملنے پر اہل خانہ نے تدفین کر دی تھی،زندہ گھر واپس پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے،تفصیلات کے مطابق
میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر دفن کئے جانے والا شخص زندہ گھر لوٹ آیا، وزیر نامی شخص نشے کا عادی تھا اور گھر والوں کو اطلاع ملی کہ وزیر وفات پاگیا ہے جسکی لاش ملی ہے ، ورثاء نے لاش وصول کرکے شناخت کرکے تدفین کر دی تھی، گزشتہ ایک ماہ سے سوگ میں مبتلا گھر میں وزیر نامی شخص اچانک واپس آگیا جس پر وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ اور فاتحہ خوانی کے لئے موجود افراد ہکے بکے رہ گئے، وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے، اہلیان علاقہ کے مطابق ایک ماہ قبل جس شخص کی تدفین کی گئی وہ ہو بہو وزیر سے ملتا جلتا تھا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button