کرائمز
شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں زاہد سے1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں دلاور سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں لیاقت سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں تنویر سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،سول لائنز میں ماجد سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ستوکتلہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ لوئرمال اور گارڈن ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔