کرائمز
بغیر ہیلمٹ ،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر مقدمات درج ہونگے
لاہور (آئی این پی)بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی شامت آ گئی،21جولائی بروز پیر سے شہر میں موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہ آئیں۔سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو 2روز کی ڈیڈ لائن دیدی۔بغیر ہیلمٹ ،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر بھی مقدمات درج ہوں گے۔وائرلیس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کو نمبر پلیٹ ،ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہ کر دیا جائے،کارروائی نہ کرنے والے وارڈنز کی ایک سال کی نوکری ضبط ہوگی۔جان لیوا حادثات پر وزیراعلی نے ہیلمٹ کی پابندی کے احکامات دئیے۔سی ٹی او کے مطابق دو روز میں شہریوں کو ہیلمٹ کی پابندی بارے آگاہ کردیا جائے۔