کرائمز

پنجاب میں منشیات ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا ،منشیات کے دھندے میں ملوث بڑے ڈیلرز کو نشانے پر رکھا جائے گا۔ترجمان کے مطابق منشیات کی خریدوفروخت و سپلائی روکنے کے لئے انسدادِ منشیات فورس کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے، جس میں حساس ادارے کے 500سے زائد افسران و اہلکار شامل ہیں، یہ فورس آئندہ دو روز میں فیلڈ میں آپریشنل ہو جائے گی۔نئی فورس ”سی سی ڈی“طرز پر کام کرے گی اور اسے منشیات کے خلاف آزادانہ آپریشنز، مقدمات کے اندراج اور تفتیش کا اختیار حاصل ہو گا، انسداد منشیات فورس ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ازخود مقدمات درج کر سکے گی۔ذرائع کے مطابق فورس کو جدید انٹیلی جنس سسٹم اور آلات سے لیس کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور دیگر ادارے بھی معاونت فراہم کریں گے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد منشیات کی خرید و فروخت اور سپلائی کا مستقل خاتمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button