گرانفروش بے لگام،عوام مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور
لاہور / مانگا منڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مانگا منڈی شہر اور گردونواح میں مہنگائی عروج پر بلکہ بے قابو اس وقت مانگا منڈی اور گردونواح میں سبزیوں کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ایک ہفتہ میں تمام سبزیاں 100 فیصد مہنگی فروخت ہو رہی ہیں غریب عوام محنت مزدوری اور سفید پوش طبقہ کی خریداری کی پہنچ سے دور سبزیاں مہنگی ہونے کی وجہ سے سالن پکا کر دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے ہیں دالیں چاول ہر قسم کی خوردونوش کی اشیاء پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ دکاندارچینی اس وقت مارکیٹ میں 200 سے لیکر 210 روپے فی کلوگرام دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پرائیس کنٹرول کمیٹیوں کے مجسٹریٹ علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر کے اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر اعلیٰ افسران کوسب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف، علاقے میں آنا گوارہ ہی نہیں کرتے اس وقت آلو 100 روپے سے لیکر 120 روپے،گوبھی 200 سے لیکر 250 روپے، گھیا کدو 250،کریلے 250، بینگن 150، ادرک 600 سے 800، ٹماٹر 120 سے 150،پیاز 100 سے 130، بھنڈی توری 250، گھیا توری 150،کھیرے 100 سے 120،لیموں 450، پالک 100 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہوئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔