کرائمز
سی سی ڈی کی کارروائی ، 7سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور (آئی این پی) سی سی ڈی کی اشتہاری ملزمان کے خلاف پنجاب بھر میں کاروائیاں جاری ہیں ، اغوا برائے تاوان سیل لاہور نے ہنجروال کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے7سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم فیض علی لاہور پولیس کو اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں مطلوب تھا ، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان سی سی ڈی نے کہاکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، اشتہاریوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے جائے گا ، سی سی ڈی کی کامیاب کارروائیوں سے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔