علاقائی خبریں

پاکستان کی فضاﺅں میں چینی مسافربردارطیارے اڑان بھریں گے

لاہور( آئی این پی)پاکستان کی فضاﺅں میں چینی مسافربردارطیارے اڑان بھریں گے،ڈومیسٹک مسافرغیرمعمولی رعایت کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔چیئرمین نجی ائیرلائن حنیف گوہر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوں گی،ابتدا ءمیں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے،چینی طیارے قیمت میں ایئربس اوربوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگی۔انہوںنے بتایا کہ سول ایوی ایشن ہمیں اجازت دینے کو تیار ہے،سول ایوی ایشن کاکہنا ہے کہ ہمیں چینی طیاروں پراعتراض نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button