بیمار اور لاغر مرغیوں کی کھلے عام شہر بھر میں سپلائی
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی ) بیمار اور لاغر مرغیوں کی کھلے عام شہر بھر میں سپلائی محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر میں بیمار اور لاغر مرغیوں کی سپلائی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے اس حوالے سے مقامی رہائشی شیراز،عمران اور وقاص نے اظہار تشویشناک کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ صبح سویرے ایک گاڑی مختلف دوکانوں پر مرغیوں کی سپلائی دیتی ہے، مگر ان میں سے زیادہ تر مرغیاں نیم مردہ یا بیمار حالت میں ہوتی ہیں۔ شہریوں کے مطابق کئی مرتبہ گاڑی سے اتاری جانے والی مرغیاں مردہ حالت میں بھی دیکھی گئی ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر دوکاندار فروخت کے لیے استعمال کر لیتے ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو اسٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ بیمار اور لاغر مرغیوں کی سپلائی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ان پر سخت چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مؤثر مانیٹرنگ نہ کی گئی تو عوام کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں صرف صحت مند اور حلال مرغی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کے استعمال سے محفوظ رہ سکیں۔