کرائمز

24 گھنٹوں کے دوران 1344 دکانداروں کےخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں

لاہور( آئی این پی)چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 1344 دکانداروں کے خلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق پنجاب بھر میں 123 افراد گرفتار، 11 کے خلاف مقدمات درج اور859 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔رواں ہفتے 19 ہزار 714 افراد کے خلاف کارروائیوں میں 1133 افراد گرفتار 161 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔لاہور ڈویژن میں 74 گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 5 گرفتار ،10 کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے، ترجمان پرائس کنٹرولکے مطابق گوجرانولہ ڈویژن میں265 ،فیصل آباد میں 241 دوکانداروں کے خلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ساہیوال ڈویژن میں 04، سرگودھا 36 جبکہ راولپنڈی میں 422 ،بہاولپور ڈویژن میں 85 ڈی جی خان 21، جبکہ ملتان میں 196 چینی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت دیگر اضلاع میں چینی کے سٹاک کی دستیابی یقینی بنائی جاچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button