کرائمز
جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا،پائلٹ انجن پرتین گولیاں چلائی گئیں‘ ترجمان ریلوےز
لاہور( آئی این پی) پاکستان ریلوےز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا،ٹرین روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے،نگرانی کے لئے پائلٹ انجن بھیجا گیا جس پر تقریباً 10بجے تین گولیاں چلائی گئیں،خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا،سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ کر دی گئی، تمام مسافر محفوظ ہیں،پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔