علاقائی خبریں

ویلفیئر پر 1 ارب 43 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ

لاہور (آئی این پی)پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر پر 1 ارب 43 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 45 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ اسی طرح پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 40 کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 20 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گذارا الاو¿نس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 14 کروڑ 8 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے جبکہ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 18 کروڑ 03 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 03 کروڑ 88 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 01 کروڑ 02 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عچمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button