گٹکا و قوام فروشی کا نیٹ ورک سبزہ زار پولیس کی گرفت میں
لاہور/ تھانہ/سبزہ زار (نامہ نگار)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی سبزہ پولیس کی کاروائی پولیس کی کاروائی گٹکا و قوام فروشی کا نیٹ ورک سبزہ زار پولیس کی گرفت میں
سبزہ زار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زہریلے گٹکے اور قوام سمیت 04 ملزمان دھر لئے
ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے اور قوام سے بھرے ڈرم برآمد، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
ملزمان فیصل، عباس، عمیر اور ارشد سے مجموعی طور پر 120 کلو گٹکا و قوام برآمد، ترجمان
ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود گٹکا و قوام تیار کر کے دکانوں پر سپلائی کرتے
ملزمان فیصل، عباس، عمیر، اور ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی گٹکا و قوام فروشوں کے خلاف کاروائی پر سبزہ زار پولیس کو شاباش
نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر