کرائمز

دیور کا جائیداد کے لالچ میں بھابھی کے گھر دھاوا

بھوآنہ (قمر عباس اعوان)جہاں جائیداد کے لالچ میں اندھے دیور نے 16 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مرحوم بھائی کے گھر دھاوا بول دیا.شوکت علی ماچھی نامی نامی شخص چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں اپنے مرحوم بھائی حاجی لیاقت علی ایڈووکیٹ مرحوم کے گھر میں داخل ہوا خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کیا اور گھر داخل ہوتے ہی قتل کی دھمکیاں دیں اور جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور مکان خالی کرنے پر مجبور کیا.بیوہ لیاقت علی کا کہنا تھا کہ میں نے پکار 15 پر کال کی تو دبوچ لیا گھسیٹا اور عزت نفس مجروح کی.فائرنگ کیوجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا اس کے ساتھ گھر سامان چارپائیاں توڑ پھوڑ کی.بیوہ مرحوم لیاقت علی کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے میری جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی گئی ہے اور سخت زیادتی کی گئی ہے.بیوہ لیاقت علی مرحوم ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف,آر پی او فیصل آباد,ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر مقدمہ درج کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.بیوہ لیاقت علی کا کہنا تھا کہ میری اور میرے بچوں کے تحفظ کیلیے اقدامات کئے جائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button