کرائمز

اپر دیر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، پولیس موبائل پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

اپردیر(نامہ نگار )خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایک ہفتہ قبل پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری شہید اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔شہید شہری یار محمدکی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر دیربالامیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی جہاں پولیس کیچاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button