کرائمز
گوجرہ: قانون کی دھجیاں / عبوری ضمانت کے باوجود شہری گرفتار
گوجرہ(اشتیاق درویشی)ڈی پی او عبادت نثار نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں عبوری ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کروا دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 245 گ۔ب کا نصیر احمد اپنے اوپر درج ہونے والے جھوٹے مقدمے کی بابت ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ شفاقت علی کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا کر گزشتہ روز ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی کھلی کچہری میں اپنی فریاد لے کر پیش ہوا اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ڈی پی او عبوری ضمانت کے باوجود نصیر احمد جو کھلی کچہری میں ہی گرفتار کروا کر قانون و انصاف اور عدالتی نظام منہ پر زور دار طمانچہ دے مارا سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے