کرائمز
.نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان قتل
اوکاڑہ(نامہ نگار )اوکاڑہ تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں قتل کی واردات .نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان قتل۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے گاوں کے قبرستان کے قریب نوجوان کو قتل کیا اور فرار ہوگئے قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت امجد س کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چک نمبر 1/4L کا رہائشی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سےشواہد اکھٹے کرنےکے بعد ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے. پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے.بعد از تفشیش قتل کے اصل حقائق سامنے آئیں گے. ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ سعید بھٹی کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے. #