کرائمز
غیر قانونی طور پر چلنے والے اسٹون کریشر کو سیل کر دیا
چکوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )محکمہ ماحولیات چکوال کی جانب سے وادی جھنگڑ کے علاقے ڈیرہ راجگان میں موثر اور دبنگ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلنے والے اسٹون کریشر کو سیل کر دیا گیا۔یہ کاروائی ڈسٹرکٹ انوائرنمنٹ آفیسر چکوال میڈم عنزہ نیازی کی زیر نگرانی انسپکٹر ارباب نیازی اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ موقع پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اسٹون کریشر کی مشینری بند کروا کر علاقہ مکینوں کو ماحول دوست اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔