کرائمز
امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(نامہ نگار)وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم جولائی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران اشتہاری کو گرفتار کیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون سے فرار ممکن نہیں۔