کرائمز

ایس ایچ او محمدزاہد اور ٹیم کی دو اہم کاروائیاں،3ملزمان گرفتار

سوہاوہ:(چوہدری وقاص احمد )چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جگر گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل اور برآمد،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا،ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جگر گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل اور برآمدکرلیا۔ تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان سے چوری شدہ 03 ایس موٹر سائیکل اور 03 عدد جنریٹر برآمد کر لیے گئے،ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 03 لاکھ 70 ہزار روپے بنتا ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نےکہاشہریوں کو اُن کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایک اور کارواٸی میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی موثر کارروائی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا،تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ملزم نے بغیر لائسنس کے ٹرک چلا کر ارتکاب جرم کیا،ڈی پی او جہلم طارق عزیز نے مزیدکہاغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button