محمد علی اعجاز ٹوانہ کا انتظامی افسران کے ساتھ اہم اجلاس
لاہور (افضل مغل سے )ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ٹوانہ کا انتظامی افسران کے ساتھ اہم اجلاس
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، سی او ایم سی ایل اور اسسٹنٹ کمشنرز کی اجلاس میں شرکت اور تفصیلی بریفنگ
اجلاس ڈی سی آفس لاہور میں منعقد ہوا جس میں انتظامی امور اور فیلڈ آپریشنز پر بریفنگ دی گئی
افسران نے اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر ڈی سی کو بریفنگ دی
وزیر اعلیٰ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، ستھرا پنجاب، کلین لاہور مشن کی فیلڈ سرویلنس مزید نہتر بنانے کی ہدایت
انتظامی سروسز کی فراہمی میں سو فیصد بہتری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کا عزم
ڈی سی لاہور نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور انسدادِ تجاوزات کے سخت احکامات دیے
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں، ہدایت
ستھرا پنجاب مشن کے تحت صفائی کے مثالی انتظامات ہر صورت برقرار رکھیں
عوامی مقامات پر سٹریٹ لائٹس کی مکمل فعالی کے لیے ہنگامی اقدامات کریں
تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید موثر بنائیں
ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا