کرائمز

پوری قوم سانحہ گل پلازہ پر غمزدہ ہے :چوہدری ارشد گجر

یہ وقت سکورنگ پوائنٹ کا نہیں ، ذمہ دار وں کو سزا ملنی چاہیے : چوہدری اویس گجر

لاہور( نامہ نگار )رہنما مسلم لیگ ن چوہدری ارشد گجر ، چوہدری اویس گجر نے سانحہ گل پلازہ میں مرنے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوے کہا کہ پوری قوم سانحہ گل پلازہ پر غمزدہ ہے ۔ یہ وقت سکورنگ پوائنٹ کا نہیں بلکہ ایسے سانحات سے بچنے کے لئے اپنی سمت تعین کرنے کا ہے۔آخر کب تک ہم ایسے سانحات کا شکار ہوتے رہیں گے ۔ذمہ داروں کو کڑی سزا ملنی چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ کرائمز پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔چوہدری ارشد گجر نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے درجنوں خاندانوں اور پاکستانیوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت سے سخت قوانین بنا کر ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ چوہدری اویس گجر نے کہا کہ 17 سال سے صوبہ سندھ میں حکومت کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کو کراچی میں آتشزدگی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانا چائیے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button