علاقائی خبریں

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کا اہم اجلاس منعقد

نارووال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں بلڈنگ سیفٹی کے امور اور خصوصاً ملٹی اسٹوری کمرشل اور رہائشی عمارتوں میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ تمام کثیر المنزلہ عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور فائر ایکسٹینگوشرز سمیت دیگر فائر سیفٹی آلات نصب کیے جائیں۔اجلاس کے دوران بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز کے تحت جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں واقع عمارتوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کے افسران نے بلڈنگ سیفٹی کے حوالے سے فورم کے سامنے اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button