کرائمز

شجاع آباد میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشرمعمول

ملتان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شجاع آباد شہر اور اس کے گردونواح میں سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کے کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگی لکڑیاں اور متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اندرون شہر، بودلہ کالونی، جناح کالونی، چاندنی چوک سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی صورتِ حال نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے اس دور میں غریب اور مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے، ایسے میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے شہریوں نے منتخب عوامی نمائندوں اور گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا فوری نوٹس لے کر صورتِ حال بہتر بنائی جائے تاکہ عوام خصوصاً غریب طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button