کرائمز

لکڑیاں لینے جانے والی 16 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا

قصور(کرائم رپورٹر)پتوکی: حویلی سے لکڑیاں لینے جانے والی 16 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا۔تھانہ صدر پتوکی کے گاؤں بھوپے وال چک نمبر 23 میں اغوا کی سنگین واردات سامنے آئی ہے۔ جاوید اقبال نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس کی 16 سالہ بیٹی سادگی جاوید صبح کے وقت حویلی میں لکڑیاں لینے گئی تھی، جہاں شدید دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اسے ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس سے لڑکی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button