کرائمز

حویلی کی چھت گرنے سے 3 مویشی ہلاک، 6 زخمی

قصور(کرائم رپورٹر)قصور کے نواح الہ آباد میں حویلی کی چھت گرنے سے 3 مویشی ہلاک، 6 زخمی، رسیکو عملے کی بروقت امدادی کاروائیاں۔تھانہ الہ آباد کے علاقہ بھاگیوال میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں منظور نامی شہری کی حویلی کی چھت اچانک گر گئی۔ حادثے کے وقت حویلی میں 25 کے قریب جانور بندھے ہوئے تھے۔ ملبے تلے دبنے سے 2 بھینسیں اور ایک بکری موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ 6 جانور شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے ذریعے دیگر جانوروں کو نکالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button