لاہور: گلبرگ کے ہوٹل میں آگ ، 6 زخمی ایک جاں بحق
لاہور / گلبرگ (نامہ نگار)لاہور کے علاقے گلبرگ کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، کچھ افراد لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔لاہور کے علاقے گلبرگ حسین چوک کے قریب ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں آگ لگے 2 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، تاہم ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جاسکا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، 200 کے قریب افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملے کے 200 کے قریب افراد محفوظ ہیں، سی سی ٹی وی آپریٹر کا پتہ نہیں چل رہا۔ واقعے میں جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے تمام آپریشن براہ راست دیکھ رہی ہوں اور ہر قسم کے ناگہانی حادثے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔