کرائمز

چار رکنی تالا توڑ گینگ گرفتار، بھاری تعداد میں مسروقہ سامان برآمد

کراچی(نامہ نگار)ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرکے دکانوں اور گوداموں کے تالے توڑ کر چوریاں کرنے والے گینگ کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق تھانہ فیروز آباد پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پرکامیاب کارروائی کرکے دکانوں اور گوداموں میں تالے توڑ کر چوریاں کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیاہے۔ملزمان رینٹ پر حاصل کی گئی سوزوکی گاڑی کے ذریعے مختلف علاقوں میں دکانوں اور گوداموں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتے اور مسروقہ سامان حیدرآباد منتقل کردیا کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مسروقہ کپڑوں کے تھان، تالا توڑنے والا کٹر اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہواہے ۔ملزمان نے 26 اکتوبر کو پی ای سی ایچ ایس بلاک2 میں دکان کا تالا توڑ کر وہاں موجود تمام سامان چوری کیا تھا، جبکہ20 دسمبر کو طارق روڈ پر واقع گودام میں بھی تالا توڑ کر واردات کی تھی۔دونوں وارداتوں کے مقدمات تھانہ فیروز آباد میں متاثرہ مالکان کی مدعیت میں درج تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت تاج الدین ولد محمد وسیم، شہزاد ولد نور، عبد الستار ولد نعمت علی اور رویہ ولد ولیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے اتوار کے روز زم زمہ میں واقع کپڑے کی دوکان میں واردات کرنی تھی۔دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button