کرائمز
مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد پتنگیں اور 69 چرخیاں برآمد
لاہور (آئی این پی )ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس پتنگ بازوں و پتنگ فروشوں کیخلاف ان ایکشن ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے رواں ماہ میں 140 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں 120 پتنگ باز، 19 پتنگ فروش اور 1 پتنگ ساز شامل ،ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ،ملزمان سے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد پتنگیں اور 69 چرخیاں برآمد ،ملزمان کیخلاف مقدمات درج انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن ،غیر قانونی پتنگ سازی پتنگ بازی پتنگ فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی شہربانو نقوی