کرائمز

خریداری میں خورد برد / سابق چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ میانوالی گرفتار

سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) حکومت پنجاب کے 7کروڑ روپے ادویات کی خریداری میں خورد برد کرنے کے مقدمے میں ملوث سابق چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ میانوالی کو گرفتار کر لیاگیا ۔ذرائع کے سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی محکمہ صحت کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر رائے سمیع اللہ گٹ نے اپنی تعیناتی کے دوران 2021میں دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے ادوایات کی خریداری کی مد میں حکومت پنجاب کے تقریباً 7کروڑ روپے خوردبرد کرلئے جس کے انکشاف پر ریجنل ڈائریکٹر نے تحقیقات کا حکم دیا جس پر انکوائری رپورٹ مرتب کر کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ میانوالی رائے سمیع اللہ گٹ سمیت ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی نی2021میں مقدمہ نمبر 4درج کر لیا جس کی تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کر کے تمام شواہد اکٹھے کیے تو ثابت ہوا کہ ملزمان نے جعل سازی اور ملی بھگت کر کے ادویات کی خریداری میں حکومت پنجاب کے تقریباً 7کروڑ روپے خوردبرد کرلئے جس پر گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ میانوالی رائے سمیع اللہ گٹ کو گرفتار کر لیاجس سے مذید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button