کرائمز

دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین:کھیتران

کوئٹہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) صوبائی وزیر اور سینئر سیاسی رہنما سردار عبدالرحمن کھیتران نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیک وقت مختلف شہروں کو نشانہ بنانے کا مقصد صوبے میں بدامنی پیدا کرنا، عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنا تھا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے غیر معمولی جرات، اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بے مثال قربانی کے جذبے کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی مثر حکمتِ عملی اور بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث دشمن عناصر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔صوبائی وزیر نے دہشت گردی کے ان افسوسناک واقعات میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور شہدا کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت، پولیس اور سکیورٹی ادارے باہمی تعاون سے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button